عمرہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں نمایاں کمی۔ سعودی زائرین کی جوق درجوق مکہ مدینہ میںآمد

ریاض۔ سعودی عرب میں اندورن ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نمایاں کمی کردی گئی ہے ۔ اس پرکشش پیش کش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودی زائرین جوق درجوق عمرے کے لئے مکہ مکرمہ او رزیارت روضہ اقدسؐ کے لئے مدینہ منورہ کا رخ کررہے ہیں۔

حج سیزن کے وقت اندرون ملک سے آنے والے عازمین کے لئے کرایہ 180سعودی ریال تک تھے اور یہ اب عمرہ سیزن کے دوران سعودی حکام نے مقامی زائرین کو عمرے کی اجاز ت دی تھی او رنہ انہیں روضہ اقدس کی زیارت کیلئے مدینہ منورہ جانے کی اجازت تھی ۔

سعودی درالحکومت الریاض میں ٹور اپریٹرس نے مکہ مکرمہ تک ایک لگزری کوچ کا کرایہ صرف ایک سو سعودی ریال تک کم کردیا ہے ۔

انہیں اسی رقم میں ہائش بھی مہیا کی جائے گی او رمدینہ منورہ لے جانے کے لئے اضافی کرایہ بھی وصول نہیں کیاجائے گا۔ ٹراویل اپریٹر اس کے علاوہ پیرسے جمعہ تک الگ سے بھی ایک پیکج کی پیش کش کررہے ہیں۔ اس کے تحت خاندان کی صورت میں160سعودی ریال کرایہ ہوگا۔

او رعازم عمرہ کے لئے اکیلے ہونے کی صورت میں 140سعودی ریال کرایہ ہوگا ۔ ریاض میں ایک ٹروایل اپریٹر نے بتایا کہ اس پیکیج کے تحت دارلحکومت سے زائرین جمعرات کی سہ پہر چاربجے مکہ اورمدینہ کو روانہ ہوں گے او رہفتے کی نصف شب اپنے مقام روانگی پر واپس پہنچ جائیں گے۔

اس سفر کے دوران تین مرد حضرات کو تین ستارہ ہوٹل کے ایک مکرے میں اکٹھے ٹھرایا جائے گا۔ انہیں ناشتے کا خود بل ادا کرنا ہوگا۔

خاندانوں کو الگ الگ کمرے دیئے جائیں گے او رانہیں اپنے ساتھ بچو ں کانصف کرایہ ادا کرنا ہوگا۔