عمرہ ویزاکو صرف 15 دن تک محدود کرنے کی تجویز

مدینہ منورہ ۔ /26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارت حج نے تجویز رکھی ہے کہ عازمین عمرہ کو سعودی عرب میں ٹھہرنے کی اعظم ترین مدت صرف 15 دن رکھی جائے ۔ وزارت حج کے نئے قواعد کے مطابق عمرہ ویزا کی خدمت انجام دینے والی کمپنیوں کو مشورہ دیا جائے کہ وہ عازمین عمرہ کی بڑی تعداد لانے کے دوران وزارت حج کی شرائط پر عمل کرنا ہوگا ۔ خاص کر رمضان المبارک میں عازمین عمرہ کے ویزے کی مدت صرف 15 دن ہونی چاہئیے ۔ آئندہ عمرہ سفر کا ڈسمبر سے آغاز ہورہا ہے لیکن وزارت حج کی اس تجویز کی شدید مخالفت کی جارہی ہے ۔