عمران کے سابق ٹیم ساتھی میاں داد کی احتجاجوں کو حمایت

اسلام آباد ۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عمران خان اور جاوید میاں داد اپنے کھیل کے دنوں میں بھلے ہی بہترین دوست نہ رہے ہوں لیکن آخری گیند پر چھکا لگا کر شہرت پانے والا شخص کرکٹر سے سیاستداں بننے والے کی حمایت آگے آیا ہے، جو پاکستان کی حکومت کو بیدخل کرنے کیلئے مخالف حکومت احتجاجوں کی قیادت کررہا ہے۔ ایسے وقت جبکہ ملک سیاسی بحران کی گہرائی میں پھنستا جارہا ہے، پاکستان تحریک انصاف چیرمین عمران کے سابق ٹیم ساتھی اور کرکٹ کے مشہور کھلاڑی میاں داد نے یہاں جاری احتجاج کو اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔