عمران طاہر 3 ایوارڈز کے لئے نامزد

جوہانسبرگ۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک ، عمران طاہر، فاف ڈو پلیسز اور کگیسو ربادا میں ایس سی اے کرکٹر آف د ی ایئر ایوارڈ کیلئے مقابلہ ہوگا۔ یہ ایوارڈز تقریب 13  مئی کو مقامی بینکوئٹ میں ہوگی ۔کوئنٹن ڈی کوک کو کئی زمروں میں نامزد کیاگیا ہے جس میں کرکٹر آف دی ایئر، سال کے بہترین ٹسٹ کھلاڑی، ون ڈے کرکٹرآف دی ایئر اور ایکسی لینس ایوارڈ قابل ذکر ہیں۔ عمران طاہر کو ونڈے کرکٹر آف دی ایئر، ڈلیوری آف دی ایئر اور ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈزکیلئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

شاراپوا کی واپسی پر ساتھی کھلاڑیوں کی تنقید
برلن۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں ماریا شارا پوا کو وائلڈ کارڈ جاری کرنے پر حریف کھلاڑیوں نے سوالات اٹھا دیئے۔ شاراپوا ڈوپنگ کیس میں 15 ماہ کی معطلی کے بعد پہلی مرتبہ ایکشن میں دکھائی دی جہاں ان کا مقابلہ اطالوی کھلاڑی  رابرٹا ونچی سے ہوا ۔ رابرٹا ونچی کے مطابق وہ اس بات سے متفق نہیں کہ ماریا شاراپوا کو اسٹٹ گارٹ، روم اور دیگر ایونٹس کیلئے وائلڈ کارڈ زجاری کئے جائیں۔