لندن ۔31 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ 2019کی پہلی گیند پھینکتے ہوئے جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے تاریخ میں نام درج کروالیا۔ وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلا اوورکرنے والے پہلے اسپنر ہیں۔ انہوں نے کپتان ڈوپلیسی کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے دوسری گیند پر ہی انگلینڈ کے خطرناک بیٹسمین جانی بیئرسٹو کو پویلین کی راہ دکھادی اور اپنا روایتی جشن منایا۔ خیال رہے کہ 1992 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے آف اسپنر دیپک پٹیل نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں دوسرا اوور پھینکا تھا۔