عمران طاہر کا ایک اور شاندارمظاہرہ،افریقہ فاتح

ایسٹ لندن ۔10اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے کے خلاف ٹی 20 مقابلے میں بفیلو پارک میں ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ نے چھ وکٹوں پر 160 رنز بنائے جس میں ریسی فان ڈیر ڈوسین 56 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 39 کپتان فاف ڈو پلیسز نے 34 رنز کا اضافہ کیا۔کائیل جاروس نے تین اور کرس امپوفو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں زمبابوین ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پیٹر مور کے پانچ چھکوں اور ایک چوکے پر 44 رنز کے علاوہ برینڈن مفوٹا کے 28 اور شان ولیمز کے 21 رنز بھی ناکافی ثابت ہوئے اور پوری ٹیم محض 126 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ مین آف دی میچ عمران طاہر نے پانچ جبکہ جونیئر ڈالا اور اینڈائیل پھیلکوایو نے فی کس دووکٹیں حاصل کیں۔