عمران طاہر پونے کی ٹیم میں شامل

نئی دہلی۔24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کو آئی پی ایل  میں نئی فرنچائز مل گئی جو آئندہ ایونٹ میں پونے سوپر جائنٹ کی نمائندگی کریں گے۔ ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں پہلا مقام پر فائز بولر عمران  کو زخمی آل راؤنڈر مچل مارش کے متبادل کی حیثیت سے اسکواڈ میں جگہ ملے گی۔ گزشتہ سیزن کے بعد عمران طاہر کو دہلی ڈیر ڈیولز نے ریلیز کردیا تھا اور فروری میں ہونے والی نیلامی میں پچاس لاکھ روپے کی بنیادی قیمت طے ہونے کے باوجود انہیں کوئی خریدار نہیں مل سکا تھا لیکن اب انہیں پونے میں جگہ مل گئی ہے۔
مہدی حسن بنگلہ دیشی ونڈے ٹیم کے بھی رکن
ڈھاکہ ۔24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیش نے نوجوان آف سپنر مہدی حسن معراج کو سری لنکا کے خلاف  تین میچوں کی  ونڈے سیریز کیلئے اسکواڈ میں طلب کر لیا۔ 19 سالہ اسپنر کو پہلی مرتبہ ونڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ حسن کی شمولیت سے بنگلہ دیشی سکواڈ 17 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل  ہو گا۔ –