جوہانسبرگ ۔2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) لیگ اسپنر عمران طاہر کو سیزن 2019-20کیلئے کرکٹ جنوبی افریقہ نے کنٹریکٹ سے باہر کرکے ان کے ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب چکنا چورکردیا جبکہ آل راؤنڈرز جین پال ڈومینی اورکرس مورس بھی معاہدے حاصل کرنے سے محروم رہے۔ ہاشم آملا،ٹیمبا بفوما،کوئنٹن ڈی کاک،فاف ڈو پلیسی، ڈین ایلگر،کیشو مہاراج،ایڈن مارکرم،ڈیوڈ ملر،لونگی این گیڈی، اینڈائیل پھیلوکوایو، ورنن فیلانڈر،کگیسو ربادا،تبریز شمسی اور ڈیل اسٹین قابل غور سمجھے گئے تاہم 16رکنی کنٹریکٹ کی فہرست میں تھیونس ڈی برائن اور ریزا ہینڈرکس کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔کرکٹ جنوبی افریقہ نے چودہ خواتیں پلیئرز سے بھی معاہدے کئے ہیں جن میں 22 سالہ ریسیبی اینٹوزاخے بھی شامل ہیں جن کا ایکشن گزشتہ برس مشتبہ قراردیاگیا تھا۔