عمران خاں نے شادی کے متعلق جھوٹ بولا : سابق اہلیہ

اسلام آباد ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : تحریک انصاف کے صدر و سابق کرکٹر عمران خاں کی تیسری شادی کے بارے میں جھوٹ بولنے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق اہلیہ ریحام خاں نے کہا کہ عمران خاں نے اپنی تیسری شادی کو چھپانے کی کوشش کی ہے ۔ سپریم کورٹ نے آخر عمران خاں کو صادق اور امین قرار دے کر انہیں چھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے تیسری شادی کے معاملے پر بھی جھوٹ بولا تھا ۔ ریحام خاں نے کہا کہ عمران خاں نے ان سے 31 اکٹوبر 2014 کو شادی کی تھی لیکن ایک سال بعد 31 اکٹوبر 2015 کو طلاق ہوئی ۔ انہوں نے میری شادی کو بھی پوشیدہ رکھا تھا اب تیسری شادی کی تردید کو دوبارہ جھوٹ بولا ہے ۔۔