عمران خان کیخلاف ہتک عزت معاملہ کی سماعت موخر

پشاور، 20 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے معاملے میں سماعت ان کے وکیل کے نہ پہنچنے کی وجہ سے 3 جنوری تک کے لئے موخر کردی گئی۔مسٹر عمران خان کے خلاف انہیں کی پارٹی تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ فوزیہ بی بی نے 50 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے ۔پاکستانی اخبار ‘دی ڈان’ کے مطابق اڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ولی اللہ حامد انصاری نے معاملے کی اگلی شنوائی کے لئے 3 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔