اسلام آباد ۔17 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایلن بارڈر نے نامزد وزیر اعظم عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی عالمی برادری کو عمران خان پر فخر ہے، ہمیں یقین ہے عمران خان پورے جذبے اور عزم کیساتھ اپنے عوام کی قیادت کریں گے۔
31 رکنی سری لنکائی ٹیم کا اعلان
کولمبو۔17 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کے لئے سری لنکا کے ابتدائی 31 رکنی دستے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میںکھیلنے والے حالیہ کرکٹرز دستے میں شامل ہیں۔کئی نئے کھلاڑی بھی کیمپ تک پہنچے ہیں۔ ایونٹ اگلے ماہ کی 15 تاریخ سے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ٹورنمنٹ میں سری لنکا اپنا پہلا مقابلہ بنگلہ دیش کے خلاف 15 ستمبر کو کھیلی گی۔