اسلام آباد۔28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم عمران خان نے ایشیا کپ کر کٹ ٹورنمنٹ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے رپورٹ مانگ لی ہے۔ ٹورنمنٹ میں پاکستان ٹیم نے بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں خراب کارکردگی دکھائی۔