وزیرخارجہ امریکہ مائیک پومپیو کے 5 ستمبر کو دورہ کے پیش نظر ملاقات کی اہمیت
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے آج عمران خان سے ملاقات کی اور مختلف صیانت سے متعلق مسائل پر وزیراعظم سے وزیرخارجہ امریکہ مائیک پومپیو کے دورہ اسلام آباد جو 5 ستمبر کو مقرر ہے، تبادلہ خیال کیا۔ یہ وزیراعظم سے ان کی پہلی باقاعدہ ملاقات تھی۔ پہلی ملاقات 2 اگست کو ہوئی تھی اور علاقہ میں پائیدار امن اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اس ملاقات کی اہمیت میں اس لئے بھی اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ 5 ستمبر کو وزیرخارجہ امریک مائیک پومپیو پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں اور پاکستان کی طالبان سے سودے بازی کی تائید کرنا چاہتے ہیں۔ امریکہ ۔ پاکستان کشیدگی وزیرخارجہ امریکہ کے دورہ پاکستان سے پہلے بھڑک اٹھی ہے کیونکہ امریکہ نے پاکستانی فوج کی 30 کروڑ امریکی ڈالر مالیتی امداد منسوخ کردی ہے۔ یہ امداد پاکستان کو دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کیلئے دی جاتی تھی۔ وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے وزیرخارجہ امریکہ کے دورہ پاکستان کی خبر کی توثیق کی اور کہا کہ مالیہ کے تنازعہ سے باہمی تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ صدرنشین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 25 جولائی کے عام انتخابات مبینہ طور پر پاکستانی فوج کی مدد سے جیتے ہیں، جو پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ وزیراعظم کے دفتر سے سربراہ فوج کے ساتھ ان کی اولین ملاقات کے بارے میں بیان جاری کیا گیا ہے۔ فوج نے پاکستان میں کسی بغاوت کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ عمران خان نے 30 اگست کو جنرل ہیڈکوارٹرس کا دورہ کیا تھا اور تیقن دیا تھا کہ فوج کی صلاحیت برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن ذریعہ استعمال کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ امریکہ کی ان کے دورہ کے موقع پر کوئی ملاقات مقرر نہیں ہے۔