عمران خان سعودی قیادت کیساتھ دو طرفہ تعلقات پر گفت و شنید کریں گے

اسلام آباد۔ 19ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان چہارشنبہ کو سعودی عرب قیادت کے ساتھ دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سمیت مختلف ایشوز پر بات چیت کریں گے ۔مسٹر خان سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور پرنس محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر گئے ہوئے ہیں۔پاکستان ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق مسٹر خان سعودی کے بادشاہ کی جانب سے رائل کورٹ میں منعقد سرکاری ضیافت میں بھی شرکت کریں گے ۔ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسٹر خان نے اپنے وفد کے ساتھ منگل کی شب مکہ میں عمرہ ادا کیا۔ مسٹر خان خانہ کعبہ بھی گئے اور مسلم دنیا اور پاکستان کی خوشحالی اور امن کے لئے دعاکی اور نوافل ادا کئے ۔اس دوران مسٹر خان کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر اعظم کے کامرس مشیر عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے ۔

میٹس نے اپنے استعفیٰ کی خبروں کو مستردکردیا
واشنگٹن۔19ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے گزشتہ روز اپنے استعفیٰ کو لے کر لگائی جا رہی قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیا۔مسٹر میٹس نے اپنے استعفی کی اطلاعات کوافواہ قرار دیتے ہوئے یہاں نامہ نگاروں سے واضح طور پرکہا کہ میں یہ سنجیدگی سے نہیں لیتا ہوں۔انہوں نے کہا”جب سے میں وزیر بنا ہوں ایسی خبریں کتنی بار آئیں۔ یہ جلد ہی ختم ہو جائے گا اور افواہ پھیلانے والے لوگ نیا افواہ شروع کر دیں گے ۔اسے صرف افواہ کی طرح لیں”۔
شمالی کوریا نیوکلیئر میزائل مراکز کو
مستقل طور پر ختم کرنے پر رضامند
سیئول۔ 19ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے چہارشنبہ کو کہا کہ شمالی کوریا اپنے اہم میزائل مراکز کو مستقل طور پر ختم کرنے اور اس کے بین الاقوامی معائنہ کے لئے تیار ہے ۔مسٹر مون نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے ساتھ تیسری میٹنگ کے اختتام پر کہا کہ امریکہ اگر اس کے بدلے مناسب اقدامات کرتا ہے تو شمالی کوریا اپنے اہم ‘یونگبین’ نیوکلیئر پلانٹ کو بند کرنے جیسے اضافی قدم بھی اٹھائے گا۔مسٹر مون نے کہا کہ دونوں کوریائی ممالک جزیرہ نما کوریا کو نیوکلیئرہتھیار اور جوہری خطرے سے آزاد امن کے مقام میں تبدیل کرنے کیلئے متفق ہو گئے ہیں۔مسٹر کم جونگ نے مسٹر مون نے کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ (مسٹر کم)مستقبل قریب میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کا دورہ کریں گے ۔