عمدہ نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک شخص کی نعش دستیاب

شمس آباد 26 جون (سیاست نیوز) عمدہ نگر (شمس آباد) ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک شخص کی نعش دستیاب ہوئی۔ تفصیلات کے بموجب 60 تا 65 سالہ نا معلوم شخص کی نعش عمدہ نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب پائی گئی جسے فوت ہوئے تین دن سے زیادہ ہوچکا ہے۔ مقامی افراد کی اطلاع پر شمس آباد آر جی آئی پولیس سب انسپکٹر سائیدولو نے مقام کا معائنہ کرنے کے بعد نعش کو بغرض شناخت دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا۔