حیدرآباد۔ 30 جولائی (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ عمدہ ساگر تالاب میں مچھلی پکڑنے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے بموجب 32 سالہ محمد فیصل خان جو پیشہ سے مزدور اور غوث نگر کا ساکن تھا، آج صبح اس نے عمدہ ساگر تالاب میں مچھلی پکڑنے کیلئے گیا تھا جہاں پر اتفاق طور پر وہ گر پڑا اور غرقاب ہوگیا۔ پولیس نے فیصل خاں کی نعش کو باہر نکال کر دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔ چندرائن گٹہ پولیس نے ایک ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔