عمان کی ہندوستان کو پرواز ٹائرپھٹ جانے سے متاثر

مسقط۔15مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عمان کی پرواز WY 241جو مسقط سے دہلی آنے والی تھی ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے متاثر ہوگئی جب کہ وہ رن وے پر دوڑ رہی تھی ‘ اس میں 150مسافر تھے ۔ نئی دہلی کے انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اس کا ٹائر پھٹ گیا ۔ عمان ایئر نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ تحقیقات اور ٹائر بدلنے کیلئے 7گھنٹے لگ گئے ۔ بیان کے بموجب تمام مسافرین کو محفوظ طریقہ سے اُتارلیا گیا اور اس کیلئے بلارکاوٹ چلنے والے زینے استعمال کئے گئے ۔ ان سب کو بسیس کے ذریعہ ٹرمنل کی عمارت میں منتقل کردیا گیا ۔ ٹوئیٹر کے بموجب فاضل پرزے اور تازہ ارکان عملہ دہلی روانہ کئے گئے ہیں تاکہ طیارہ کو اقل ترین تاخیر کے ذریعہ عمان منتقل کیا جائے ‘ تمام مسافر محفوظ ہیں ۔