دبئی ، 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) عمان کے جنوبی سیناؤ خطہ میں ماہرین آثار قدیمہ نے ایک مقام کا پتہ چلایا ہے جو عمانی سماج پر 2,300 سال قبل وادی سندھ کی تہذیب کے اثر کا انکشاف کرسکتا ہے، عہدیداروں نے یہ بات کہی۔ سلطان بن سیف ال بخاری ڈائریکٹر کھدائی اور علوم آثار قدیمہ، وزارت ورثہ و ثقافت عمان نے کہا کہ لوہا اور فولاد سے بنے تلوار اور چھُروں کے ساتھ مدفن شخص کے مقبرہ کا کھدائی کے دوران پتہ چلا ہے اور سائنسی اعتبار سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ لوہا اور فولاد کے اسلحہ سب سے پہلی بار وادی سندھ کی تہذیب میں بنائے گئے تھے۔ٹائمز آف عمان نے ان کے حوالہ سے کہا کہ اس دریافت سے اس دور میں عمان پر ہندوستانی تہذیب کا اثر ثابت ہوسکتا ہے۔