عمان ۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) عمان کے ریگستان میں دنیا کی مشکل ترین میراتھن کاانعقاد کیاگیا۔ چھٹی سالانہ عمان ڈیزرٹ میراتھن میں شرکاء کو تپتی دھوپ میں ریگستانی ٹریک پر دوڑنا تھا جبکہ ان کے کا ندھو ں پر پانی کے بیگز بھی موجود تھے۔6مرحلوں پر مشتمل 165کلو میٹر طویل اس دوڑ میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے120سے زائد پروفیشنل ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔مراقش سے تعلق رکھنے والے راشد المورابیتی نے سب سے پہلے مقررہ فاصلہ طے کرکے پہلامقام حاصل کیا جبکہ خواتین کی دوڑ میں بھی مراقش ہی کی عزیزہ رجی سرفہرست رہیں۔