مسقط۔15مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) عمان میں یونیورسٹی گریجویٹس کی تعداد زیادہ اور روزگار کے مواقع کم ہوگئے ہیں ۔ ماہرین اور گریجویٹس کی تعداد میں اضافہ سے ماہرین روزگار کو اندیشہ ہے کہ موجودہ انحتاط پذیر روزگار منڈی سال کی باقی مدت میں بھی ایسی ہی برقرار رہے گی ۔ وزارت افرادی طاقت کے بموجب 25ہزار گریجویٹس بیروزگار ہیں ۔ ان کی 70فیصد سے زیادہ تعداد یا تو ڈپلوما رکھتی ہیں یا ڈگری ‘ ایک ایم بی اے انتسار الحکمانی نے کہا کہ وہ ایک خانگی کمپنی میں جہاں 7ملازمتیں تھے انٹرویو دینے گیا تھا وہاں اُسے 60 امیدواروں کو دیکھ کر حیرت ہوئی ۔ عمان خلیجی ممالک میں ایک مالدار مملکت سمجھی جاتی تھی ۔ عالمگیر سطح پر عمان کی کرنسی دیگر ممالک کی بہ نسبت زیادہ قیمت تک کی ہے ۔ اس لئے عمان میں ملازتوں کی قلت اور تعلیم یافتہ افراد کی کثرت ایک حیرت انگیز خبر ہے ۔