عمان میں برسرکار ہندوستانیوں کی تعداد میں گراوٹ

دبئی ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عمان میں برسرکار ہندوستانیوں کی تعداد میں گزشتہ دو ماہ سب سے زیادہ گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے جبکہ یہ خلیجی مملکت نے قومیانے کے اپنے پروگرام، نئے ویزا قواعد اور نوکری پر پابندیوں پر عمل درآمد شروع کیا ہے۔ ٹائمز آف عمان کی رپورٹ نے کہا کہ پاکستانی اور اتھیوپیائی تعداد بھی کم ہوئی ہے۔ جنوری میں 598,674 ہندوستانی عمان میں برسرکار پائے گئے۔