عمارت کی بلندی سے گرکر ہلاک

حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) مغل پورہ کے علاقہ میں ایک چوکیدار مشتبہ طور پر عمارت کی بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ منمادت لاٹھیا جو پیشہ سے چوکیدار تھا محبوب نگر کا متوطن بتایا گیا ہے وہ ایک اپارٹمنٹ کی دوسری منزل سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس مغل پورہ مصروف تحقیقات ہے ۔