عمارت کی بلندی سے گرنے پر نوجوان ہلاک

حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک شخص عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 37 سالہ سروایا جو موسی پیٹ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے سینٹرنگ مزدور بتایا گیا ہے ۔ وہ 13 فروری کے دن ایک مکان پر کام میں مصروف تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

بیوی سے جھگڑا ، شوہر کی خودکشی
حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 29 سالہ راجیش جو منصورآباد کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ راجیش کل اپنے سسرال گیا تھا جہاں اس کی بیوی تھی نشہ کی حالت میں گھر پہونچنے کے بعد اس نے اپنی بیوی سے جھگڑا کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق راجیش کی بیوی رجیتا حاملہ ہے ۔ جھگڑے کے بعد اپنے مکان پہونچنے کے بعد اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔