حیدرآباد ۔ 2 مارچ (سیاست نیوز) ایس آر نگر کے علاقہ میں ایک شخص عمارت کی بلندی سے گر کر فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ منگل سنگھ جو پیشہ سے مزدور تھا، ایس آر نگر علاقہ میں رہتا تھا جس کا آبائی مقام مدھیہ پردیش بتایا گیا ہے۔ یہ شخص کام کے دوران عمارت کی تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔