حیدرآباد 29 جنوری (سیاست نیوز) میر پیٹ علاقہ میں عمارت سے گرنے کے سبب ایک معمر شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے بموجب 72 سالہ این دامودھر ساکن ناگرجنا ہلز جو ریٹائرڈ ملازم ہے، آج صبح اپنے مکان کی پہلی منزل سے اتفاقی طور پر گر پڑا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ دواخانہ منتقلی کے دوران دامودھر زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ میرپیٹ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا۔