حیدرآباد ۔ 10 ستمبر (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک شخص عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر ہلاک ہوگیا۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 39 سالہ لاوسوٹا جو اڑیسہ کا متوطن پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے۔ کل سائبر ٹاور کے علاقہ میں ایک 4 منزلہ عمارت پر کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر عمارت کی بلندی سے گر کر فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔