حیدرآباد ۔ /8 جولائی (سیاست نیوز) زیرتعمیر اونچی عمارت سے گرنے کے سبب ایک پلمبر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ پی وینکٹ نارائنا زیرتعمیر عمارت میں کام میں مصروف تھا کہ وہ اتفاقی طور پر نیچے گرپڑا۔ ستیہ نارائنا کو مقامی ہاسپٹل منتقل کیا اور رات دیر گئے وہ اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ ڈونڈگیل پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔