پٹنہ۔29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کافی تنازعہ کے بعد چیف منسٹر نتیش کمار کو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے سنٹر کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کیلئے کانگریس سربراہ سونیا گاندھی کی جانب سے بالآخر دعوت نامہ وصول ہوا ہے۔ یہ تقریب کل کشن گنج مقرر ہے، جس میں شرکت کی چیف منسٹر نے آج توثیق کردی ہے۔ چیف منسٹر کے سکریٹری آتش چندرا نے آج بتایا کہ مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل ایم ایم پلم راجو اور وائس چانسلر علیگڑھ یونیورسٹی کی طرف سے دعوت نامے چیف منسٹر اور ریاستی وزیر تعلیم پی کے شاہی کو کل شام پہنچے۔