علیگڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی گرفتاری کا بی جے پی کا مطالبہ

علیگڑھ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سینکڑوں بی جے پی قائدین نے آج سیول لائنس پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہریکیش بھاسکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور انہیں فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ ورکرس علیگڑھ میں میئر کے الیکشن میں بی ے پی امیدوار کی شکست کیلئے مذکورہ ڈی ایم کو ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ اگرچیکہ زعفرانی پارٹی نے 16 میں سے 14 میئر کے عہدوں پر قبضہ کرتے ہوئے واضح طور پر کامیابی درج کی ہے، تاہم 2 سیٹوں پر شکست کیلئے انہوں نے ڈسٹرکٹ اتھاریٹیز کو ذمہ دار مانتے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ مبینہ طور پر 90,000 ووٹرس کے ناموں کو فہرست سے غائب کردیا گیا ہے جس کیلئے متعلقہ عہدیدار ذمہ دار ہے، تاہم اس موقع پر اسٹیٹ ہاؤز آفیسر جاوید خاں نے معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یا اے ڈی ایم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔