علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں صدر جمہوریہ کی آمد کے پیش نظر تیاریاں زوروں پر

علیگڑھ : علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں7مارچ کا دن بہت اہم ہوگا۔کیوں کہ اس دن صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند خصوصی مہمان بننے جارہے ہیں ۔وائس چانسلر کے اس قدم سے علیگ برادری میں خوشی کا ماحول ہے ۔

خورشید احمد کا کہنا ہے کہ صدر جمہوریہ شکریہ کے مستحق ہے کہ انھوں نے اس دعوت نامہ کو قبول کر لیا۔اور کہا کہ وائس چانسلر طارق منصور دور اندیش اور دانشور ہے۔

جس کے لئے وہ قابل مبارکباد ہے۔انھوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ اس یو نیورسٹی کے مہمان ہوتے ہیں تو طلبا کو ان سے بڑی امید یں وابسطہ ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ طلبا کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ اپنی ڈگریاں اور میڈلس ہندوستان کے پہلے شہری کے ہاتھوں سے لیں گے۔طلبا کو چاہئے کہ وہ صدر جمہوریہ کا زبر دست استقبال کریں۔

اور اس یونیورسٹی کی شان و شوکت کا احساس دلائیں۔وائس چانسلر نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے سات کمیٹیاں بنائی ہیں ۔اور سبھی کیمٹیوں کو الگ الگ ذمہ داریاں سونپی ہیں۔اورسبھی اپنی ذمہ داری بخوبی نبھانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔

پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ صدر جمہوریہ ام ناتھ کووند کے پروگرام کے سلسلہ میںیونیورسٹی میں جوش وخروش پایا جاتاہے۔32سال بعد جلسہ تقسیم اسنادات میں صدر جمہوریہ ہند کی آمد ہو رہی ہے۔ان کے آنے سے یونیور سٹی کو فائدہ ہوگا۔