علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے پہلے سیکولر تعلیم کا کوئی تصور نہیں تھا: پدم شری پروفیسر اختر الواسع 

علی گڑھ: دنیا میں سیکولر او رماڈرن ایجوکیشن کا قائم ہونے والا پہلا ادارہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ہے اس سے پہلے کسی اسلامی ملک یا سوسائٹی میں سیکولر تعلیم کا کوئی تصور نہیں تھا۔ان خیالات کا اظہار مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے وائس چانسلر پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے کیا

۔وہ آج مسلم یونیورسٹی میںآل انڈیا سر سید میمو ریل ڈیبیٹ میں مہما ن خصوصی سے خطاب کر رہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ علی گڑھ مسلم کے طلبا یونین محض کوئی احتجاجی ادارہ نہیں رہی بلکہ ہم نے یہاں سے بولنے او رسننے کا سلیقہ سیکھا۔

انھوں نے کہا کہ سر سید وہ شخص تھے جنھوں نے کہا کہ وہ تمام لوگ کو اس سر زمین میں پیدا ہوئے او ریہاں کے کھیتوں کی فصل کھاتے ہیں جویہاں کا پانی پیتے ہیں میں انہیں صرف ایک لفظ سے یاد کرتا ہوں ’’ہندو‘‘یعنی ہندوستانی۔

انھوں نے مزید کہا کہ لیڈر ملک میں بربادی لا سکتے ہیں مگر انقلاب نہیں لاسکتے اگر کہیں انقلاب برپا ہوگا تو وہ کلاس روم سے ہوگا۔ اس جلسہ کے کنوینر زید شروانی نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا او رنظامت کے فرائض محمد عارف نے انجام دےئے۔