لاہور۔5فروری (سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی امپائر علیم ڈار نے ورلڈ کپ کے بعد سبکدوشی کا عندیہ دیدیا ہے۔ علیم ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17 سال میں 332 مقابلوں میں امپائرنگ کر کے بڑا اعزاز اپنے نام کیا ہے اور اب میں میچس کی تعداد کم کرتا جا رہا ہوں۔ ٹوئنٹی 20 میچس کی امپائرنگ کرنا چھوڑ دی ہے لیکن پاکستان سوپر لیگ کے کچھ میچس کی امپائرنگ کر رہا ہوں۔ ورلڈ کپ 2019 ء تک ٹسٹ میچس پر اپنی زیادہ توجہ مرکوز رکھوں گا ۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے امپائر علیم ڈار ایک سے زائد مرتبہ آئی سی سی کی جانب سے بہترین امپائر کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔