لاہور۔2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ایلیٹ پینل کے علیم ڈارنے بطور امپائر ٹسٹ میچوں کی سنچری مکمل کر لی۔ امپائرنگ میں پاکستان کی پہچان بننے والے علیم ڈار نے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹسٹ میچ میں سنچری مکمل کرلی۔ بطور امپائر علیم ڈار کا یہ ٹسٹ 100واں میچ ہے۔ اس میچ میں امپائرنگ کر کے علیم ڈار دنیا کے تیسرے امپائر بن گئے ہیں۔ 100 یا اس سے زائد ٹسٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے والوں میں لیجنڈ اسٹیو بکنر اور روڈی کوئرٹزن کا نام تھا۔ علیم ڈار نے 100 ٹسٹ کے علاوہ 178 ونڈے اور 35 ٹونٹی20 مقابلوں میں بھی ذمہ داری نبھا چکے ہیں جبکہ 2009 سے مسلسل تین سال تک آئی سی سی امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے کا کارنامہ بھی انجام دے چکے ہیں۔