محبوب نگر میں بی جے پی کارکنوں کے اجلاس سے مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کاخطاب
محبوب نگر۔/13 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہندوستانی عوام ملک کو ترقی کی منز
لوں پر دیکھنا پسند کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام پھر ایک مرتبہ نریندر مودی کو وزارت عظمیٰ کی کرسی پر دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سمرتی ایرانی مرکزی وزیر برائے ٹیکسٹائیلس نے محبوب نگر میں بی جے پی کارکنوں کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ مستقر محبوب نگر پر 3 پارلیمانی حلقہ جات کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بی جے پی کے ریاستی صدر لکشمن بھی موجو تھے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ کا فائدہ صرف ایک ہی خاندان کے افراد کو ہوا ہے ۔ یہ خاندان باپ، بیٹا، بیٹی اور بھانجہ پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کانگریس اور ٹی آر ایس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طرف سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔ جبکہ مرکزی حکومت نے ایوشمان اسکیم کے تحت فنڈ فراہم کیا ہے۔ ریاستی حکومت اس کو غلط طریقہ سے استعمال کرکے ریاستی بجٹ باور کروارہی ہے۔ بی جے پی ہی واحد عوامی پارٹی ہے جو عوامی مفادات کو ملحوظ رکھتی ہے کسی خاندان کی اس پر اجارہ داری نہیں ہے۔ اس موقع پر ایم ایل سی رامچندر راؤ اور ریاستی قائدین ناگوراؤ ناماجی ، شانتا کمار، صدر ضلع بی جے پی پدمجا ریڈی و دیگر موجود تھے۔