علیحدگی پسند مذاکرات کی میز پر آجاتے ہیں تو اُن سے انتخابات لڑنے کیلئے کہا جائیگا: بی جے پی

جموں، 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر یونٹ کے بی جے پی صدر رویندر رینا نے کہا کہ اگر علیحدگی پسند قائدین مذاکرات کی میز پر آجاتے ہیں تو ہم ان سے کہیں گے کہ وہ نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی طرح انتخابات لڑیں۔ انہوں نے علیحدگی پسند قائدین سے مجوزہ مذاکرات کے ایجنڈا کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان سے انتخابی میدان میں اترنے کے علاوہ وادی میں پتھربازی کا سلسلہ بند کرانے کے لئے کہا جائیگا۔ رینا کا بیان سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کے جواب میں ہیں جنہوں نے کہا تھا کہ ہم مذاکرات میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔