علم و عمل اور اخلاص سے ایمان میں پختگی

بودھن ۔ 16 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جامع مسجد شکر نگر بودھن میں وابستگان سلسلہ چشتیہ صابریہ کی جانب سے منعقدہ سہ روزہ مجالس ذکر و سلوک سے حضرت مولانا شاہ محمد نورالحق قاسمی قطب دکن نے مخاطب کرتے ہوئے کہا علم دین کا حاصل کرنا ہر مسلم مرد و عورت پر فرض ہے ۔ مولانا نے کہا کہ اللہ تعالی جس شخص کو علم دین سے نوازتا ہے وہ ثابت قدمی سے اپنی منزل مقصود کی طرف گامزن رہیگا ۔ مولانا نے حضور اقدس ﷺ کی نصیحتوں سے حاضرین مجالس کو واقف کروایا ۔ دینی مجالس میں بیٹھو اور علماء اکرام سے محبت کرو ، حضرت نے فرمایا نیت کی اصلاح ضروری ہے جو بندہ خود عمل کرے گا اللہ تعالی کی خوشنودی کیلئے علم عمل اخلاص نیت سے ایمان میں پختگی آئیگی جس کا ایمان پختہ ہوگا وہ کامل انسان کہلائیں گا ۔ مولانا نے بتایا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خانہ کعبہ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اللہ رب العزت سے دعا فرمائی تھی کہ اس شہر کو آباد رکھنے والی شخصیت کو اس سرزمین پر بھیج جو لوگوں کو مذہب اسلام و کلام پاک اور سنت کی روشنی میں جلسہ کی ہدایت دے انہوں نے کہا ماضی میں ساللین اللہ تعالی کو پانے کیلئے نکل پڑھتے تھے مولانا نے حضرت محمدﷺ کے ارشاد مبارک سے واقف کرواتے ہوئہے کہا ہر ایک کے ساتھ اچھا گمان رکھنے اور اپنی نگائیں نیچی رکھنے کی پیغمبر اسلام نے مسلمانوں کو نصیحت فرمائی تھی ۔ مفتی محمد بن محسن نے اپنے خطاب میں کہہ ہمیں پیارے رسول کے طریقوں کو اپنانا چاہئے خواہش نفس سے بچنا ہوگا حرام و حلال مال میں تمیز کرنا ہوگا ۔ حلال روزی میں اللہ تعالی برکت دی ہے اس سہ روزہ مجالس ذکر سلوک کے دوران حضرت مولانا تجم الحسن ، حضرت مولانا مصطفی مظاہری ، مولانا یزدانی ، مولانا عبدالسلام ، مولانا ولی اللہ قاسمی ، مولانا لئیق احمد قاسمی کے علاوہ مہمان و میزبان علماء اکرام نے بھی مخاطب کیا ۔