علم دین کے مراکز کی قدر کرنے کی تلقین

بچکنڈہ 28 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدرسہ دینیہ عربیہ دارالعلوم بچکنڈہ کا پہلا جلسہ جمعہ بعد نماز عشاء مدرسہ کے احاطے جامع مسجد میں منعقد کیا گیا جس میں مہمانان خصوصی مولانا سید احمد ومیض ندوی استاد حدیث دارالعلوم حیدرآباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے انسان کو علم جیسی دولت عطا کر کے اشرف المخلوقات ہونے کا اعزاز بخشا، انہوں نے علم و مدارس کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں یہاں پر اللہ تعالی کی رحمتیں و برکتیں نازل ہوتی ہے انہوں نے علم دین کے مراکز کی قدر کرنے اور یہاں پر زیر تعلیم طلباء کو عزت کی نگاہوں سے دیکھنے کی عامۃ المسلمین کو تاکید کی، اور کہا کہ تعلیم کا حصول ہماری ذات، وجود وقار اور زندگی کیلئے انتہائی ضروری ہے چونکہ علم کے بغیر دین و دنیا کی کچھ بھی ترقی نہیں ہوتی علم بڑی دولت ہے اسلام میں مدارس کی اہمیت و افادیت کو بیان کریت ہوئے کہا کہ مدارس ایسی تعلیم کے گہوارے ہیں جہاں پر قرآن و حدیث کی تعلیم دی جاتی ہے اگر ہم آج اسلامی تعلیمات کو اہل وطن سے واقف کروائیں تو لوگوں کے دماغوں میں پھیلی ہوئی اسلام اور دینی مدارس سے متعلق غلط فہمیاں دور ہوسکتی ہے۔حضرت مولانا سید ولی اللہ قاسمی ناظم مدرسہ مظہر العلوم و صدر جمعیت العلماء نظام آباد نے رمضان المبارک کے اوپر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے رمضان کی آمد آمد پر ہم تمام مسلمان اس مہمان کی قدر کریں۔ اگر کوئی بندہ رمضآن میں پوری شریعت پر چلتا ہے تو اس بندہ کو پورے گیارہ مہینے شریعت پر چلنے کی ہدایت ملتی ہے مولانا نے روزہ کے متعلق بیان کرتے ہوئے کہا کہ روزہ متقیوں کی لگام اور مجاہدوں کی ڈھال ہے اور تمام اعمال صالحہ میں روزہ ہی ایسا عمل ہے جو رب العالمین کے لئے مخصوص ہے روزہ ایک معاہدہ اور راز ہے جو صرف بندوں اور اللہ کے درمیان ہوتا ہے اور یہی روزہ حقیقت ہے مولانا عبدال السائح قاسمی ناظم مدرسہ معاذ بن جبل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ دارالعلوم بچکندہ کا افتتاح ایک سال قبل عمل میں آیا لیکن ایک سال کے عرصے میںمدرسہ بہت جلد ترقی کرچکا ہے۔ مدرسہ کے طلباء کا تعلیمی مظاہروں دیکھ کر بہت خوش ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت چلانااسان ہے لیکن مدارس چلانا بہت مشکل ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس مدرسہ کا بھر پور تعاون کریں جان سے ہو یا مال سے ہو یا وقت سے ہو کسی بھی چیز سے مدرسہ کا خیال رکھیں۔ جلسہ کا آغاز مدرسہ کے طالب علم محمد اظہر الدین کی قرائت کلام پاک سے ہوا اور نعت رسول محمد شکیل نے پیش کی اور مدرسہ کے طلباء نے اردو عربی تلگو انگلش میں تقریروں میں بہترین مظاہرہ پیش کیا ہے اس تعلیمی مظاہرہ کو دیکھ کر ناظم مدرسہ مولانا محمد رضوان القاسمی نے آتے ہوئے مہمانوںکے ہاتھوں سے طلباء کومعقول انعاموں سے نوام اور ایک سال کی تعلیمی رپورٹ پیش کی نظامت کے فرائض مولانا محمد رضوان القاسمی نے چلائی ۔ اس موقع پر حافظ محمد غوث ،مولوی عبدالوحید ،مولانا محبوب قاسمی ،مولانا ربانی قاسمی، مولوی متین اکبر ،مولوی عبدالعبید فاروقی اور دیگر موجود تھے۔