علم دین حاصل کرنے کا سنہری موقع

نظام آباد۔29اپریل ( پریس نوٹ ) گرمائی تعطیلات کھیل کود ‘ سیر و تفریح کیلئے نہیں دی جاتی ہے ‘ طلباء وطالبات اچھی طرح ذہن نشین کرلیں کہ تعطیلات میں دراصل دھوپ سے بچنے کیلئے معصوم جانوں کوبچانا ہے ۔نئے تعلیمی سال اکیڈیمک سال کی تبدیلی ہے تاکہ ترقی کے منازل طئے کرسکیں ۔ اس وقت جو دیڑھ ماہ سے دو ماہ قت مل رہاہے اس کو دینی تعلیم و تربیت کیلئے لگائیں چونکہ عصری تعلیم کے ادارے مذہبی تعلیم سے کورے ہیں‘ بالخصوص انگریزی میڈیم اور تلگومیڈیم کے طلباء و طالبات شہروں اور دیہاتوں کیلئے علم دین حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد نعیم الدین خادم اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات و سابق خادم الحجاج نے گرمائی کورس کے افتتاح مسجد خلیل نظام آباد میںطلباء و طالبات سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ مزید انہوں نے کہا کہ قرآن حکیم تجوید کے ساتھ سیکھنا پڑھنا قرآنی سورتیں یاد کرنا ‘ اخلاق و آداب زندگی ماں باپ کی خدمت کے عملی مظاہرے اور نماز ‘ وضو مسائل کی عملی تربیت حاصل کرنا بہت ضروری ہے ۔ اس طرح ہمہ مسالکی تنظیم اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات نے عملی تربیت کا کورس بنایا ہے اور چالیس نمازوں کو بلاناغہ پڑھنے کی تربیت ‘ نماز کارڈ کے ذریعہ کی جائے گی اور ماہ رجب کی ایام تشریق 13‘ 14اور 15 تین روزوں کی تربیت دی جائے گی اور اسلامی ہجری کیلنڈر جس سے ہر بچہ واقف ہونا ضروری ہے اور یہ ایمان کا جُز ہے ۔ عیسوی کیلنڈر سے واقف ہیں اس کا طریقہ یہ ہے کہ سرکاری تاریخ کے ساتھ طلبہ و طالبات چاند کی تاریخ نیچے لکھا کریں جو ماہ محرم سے شروع ہوتا ہے اور اب 1436 ہجری چل رہا ہے ۔ گرمائی کورس کو عملی تربیت ان تمام چیزوں کو آپ کے گھر سے جوڑا گیا ہے کہ آپ کی تربیت یہاں اور گھر میں 24گھنٹے چلتی رہتی ہے اور آخر میں ایک پرچہ امتحان گھر کا امتحان کے نام سے لیا جائے گا اور والدین اس کی رپورٹ دیں گے ۔ جناب حافظ حسین خان کی تلاوت سے آغاز ہوا اور ان ہی کی دُعا پر نشست برخواست ہوئی ۔ اولیائے طلباء نے شرکت کی ۔