حیدرآباد یکم / مارچ ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس نامپلی حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 24 سالہ دنیش کمار جو چندا نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص بہار کا متوطن تھا جو بھرت نگر اور بورا بنڈہ کے درمیان واقعہ ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دوسرے حادثہ میں جو چندا نگر کے علاقہ میں پیش آیا ایک 67 سالہ شخص راجہ ریڈی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ جو چندا نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص اپنے مکان کے قریب واقع ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔