حیدرآباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر کے تکارام گیٹ اور لنگر حوض پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو ضعیف افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ تکارام گیٹ پولیس کے مطابق 50 سالہ وینکٹایا جو چوکیدار تھا ۔ اڈہ گٹہ سکندرآباد میں رہتا تھا۔ ضلع ورنگل کا متوطن بتایا گیا ہے وہ 12 جنوری کے دن اپنے مکان میں سیڑھیوں سے مشتبہ طور پر نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 60 سالہ اننتااماں جو پرشانت نگر علاقہ کے ساکن بالایاکی بیوی تھی ۔ کل شام سیڑھیوں سے مشتبہ حالت میں گرکر شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔