علحدہ واقعات میں دو طالبات بشمول خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /3 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے 3 علحدہ واقعات میں دو طالبات نے اور ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ تاہم ایک طالبہ کی موت کو مشتبہ قرار دیا جارہا ہے ۔ یاچارم اور مشیرآباد حدود میں واقعات پیش آئے ۔ یاچارم پولیس کے مطابق 16 سالہ شراونتی جو یاچارم علاقہ کے ساکن انجیا کی بیٹی تھی ۔ طالبہ بتائی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل اسی طالبہ شراونتی نے اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ شرانتی کی خودسوزی کی وجہ اس کی خرابی صحت قرار دیا جارہا ہے ۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق 25 سالہ لاوینا جو محبوب نگر علاقہ کے ساکن راج رتنم کی بیٹی تھی یہ لڑکی اپنے مکان کی سیڑھیوں سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگئی تھی جو رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 30 سالہ اندرا جو راجیو کالونی علاقہ کے ساکن وینکٹیش کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات خرابی صحت سے تنگ آکر خودسوزی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔