علحدہ مقامات پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد۔/11ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی اور کندکور میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔ مالی پریشانیوں کے سبب ایک اور گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر ایک نے انتہائی اقدام کرلیا۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 29 سالہ نوین کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا سندیپ نگر کوکٹ پلی میں رہتا تھا شدید مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے کل رات خودکشی کرلی۔ کندکور پولیس کے مطابق 30 سالہ رمیش جو پیشہ سے کارپینٹر تھا ، تماپور علاقہ میں رہتا تھا گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر رمیش نے 9 ڈسمبر کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔