حیدرآباد /28 مئی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور رچہ کنڈہ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 35 سالہ ببلو جو انیکا پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 52 سالہ راجیشور جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ سرور نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ 25 مئی کے دن یہ شخص پیدل جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 58 سالہ رامادیوی جو ضلع پرکاشم کی متوطن تھی یہ خاتون کل کار میں سفر کر رہی تھی کہ گھٹکیسر علاقہ میں کار آٹو سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں رمادیوی کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔