نظام آباد:30؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ماہ فروی میں علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام یقینی ہوگا اور تلنگانہ ریاست میں کسانوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیربھاری و متوسط آبپاشی مسٹر پی سدرشن ریڈی کمر پلی منڈل کے اوپرلاموضع میں سری رام ساگر پراجیکٹ کے کاکتیہ کنال پر 3لاکھ 57 ہزار روپئے سے تعمیر کردہ کراس ریگولیٹر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کسانوں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے ہی ریاستی حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے سری رام ساگر پراجیکٹ کی تعمیر اور متاثرہ کسانوں کو آبی سہولتیں فراہم کرنے حکومت کا نصب العین ہے فلیڈ کنال کے ذریعہ پانی سربراہ کرنے کیلئے 17 توموں کی منظوری عمل میں لائی جارہی ہے کاکتیہ کنال پر تعمیر کردہ کراس ریگولیٹر پراجیکٹ سے 25 کلو میٹر دور واقع کسانوں کو پانی محفوظ کرنے کی سہولت فراہم ہوگی جس کی وجہ سے اطراف و اکناف علاقوں میں زیر زمین میں پانی کا اضافہ ہوگا کسانوں کو امدادی قیمت حاصل ہوگی۔ مسٹر سدرشن ریڈی نے کہا کہ ماہ فروری میں تلنگانہ کا قیام یقینی ہوگااور 10تا 17 وزراء پر مشتمل کابینہ کا قیام بھی عمل میں آئیگااور تلنگانہ کی کابینہ میں کسانوں کو مزید سہولتیں فراہم کی جائے گی۔
مسٹر سدرشن ریڈی نے مورتاڑ منڈل کے ترتی،دنکل مواضعات میں بھی مختلف پروگرامس میں شرکت کی اور کہا کہ تلنگانہ کے قیام میں جدوجہد کرنے والے ہر شخص کی قربانی اہمیت کی حامل ہوگی لہذا آئندہ انتخابات میں عوم کانگریس کی کامیابی کیلئے کمربستہ ہوجائے اور تلنگانہ ریاست میں کسان اور عوام کے فلاحی کاموں کی انجام دہی کیلئے کانگریس کو مستحکم کرنے کی خواہش کی۔ اس علاقہ کی عوام زراعت پر منحصر ہے اور عوام کو زرعی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے پانی کے ہر قطرہ کے استعمال کیلئے کوشاں ہے اس کیلئے لفٹ ایریگیشن پراجیکٹس کی تعمیر انجام دی جارہی ہے اور لفٹ ایریگیشن پراجیکٹوں سے بہترین نتائج حاصل ہورہے ہیں سری رام ساگر پراجیکٹ کے تحت کئی لفٹ ایریگیشن پراجیکٹس تعمیر کئے گئے سریدپھا، ایلم پلی پراجیکٹ سے پائپ لائن کے ذریعہ کاکتیہ کنال کو پانی سیراب کرتے ہوئے اس علاقہ کے کسانوں کو آبی سہولتیں فراہم کی جائے گی۔ فلیڈ کنال کی تعمیر سے متاثرہ کسانوں کو باز آبادکاری کیلئے کراس ریگولیٹری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے 69 کروڑ روپئے سے تعمیر کردہ سمنٹ لائنگ کاموںکو سدرشن ریڈی نے افتتاح کیا۔
اس موقع پرگورنمنٹ وہپ انیل کمار نے بتایا کہ سری رام ساگر پراجیکٹ کے تحت واقع کسانوں کو آبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے 100 کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے بالکنڈہ حلقہ کے کسانوں کو آبی سہولتیں فراہم کی جائے گی۔ سری رام ساگر پراجیکٹ میں سیاحوں کی سہولت کیلئے نہروپارک کا مسٹر سدرشن ریڈی، گورنمنٹ وہپ انیل کمارنے افتتاح کیا۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ مسٹر مدھوگوڑ یاشکی ، طاہر بن حمدان صدر ضلع کانگریس ، گنگادھر پٹواری کے علاوہ چیف سکریٹری محکمہ ایریگیشن ارویند ریڈی، ایس سی نارائن ریڈی، آرڈی او یادیا ریڈی و دیگر بھی موجود تھے ۔