حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ راجندر نگر اور رائے درگم پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں بلندی سے گرکر دو افراد فوت ہوگئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص آر پرساد جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ حیدرگوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج یہ شخص ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہا تھا کہ مشتبہ حالت میں بلندی سے گرکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 21 سالہ پانڈو جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ محبوب نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص رائے درگم حدود میں زیر تعمیر ایک عمارت میں کام کرتا تھا ۔ جو 15 ستمبر کے دن بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیاتھا ۔ جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔