حیدرآباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : کالا پتھر پولیس نے آج ایک شادی خانے کے قریب ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد کرلیا ہے جس کی عمر تقریبا 35 تا 38 سال بتائی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص نے زعفرانی شرٹ اور کالے رنگ کے پائنٹ میں ملبوس تھا ۔ جو تاڑبن کے علاقہ میں ایک شادی خانے کے قریب مشتبہ حالت میں دستیاب ہوا۔ پولیس انسپکٹر محمد ساجد نے بتایا کہ اس شخص کے جسم پر کوئی زخم کے نشانات نہیں پائے گئے ۔ پولیس نے اس خصوص میں مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔