علاقہ حیدرآباد کرناٹک کیلئے 100کروڑ روپئے کا مطالبہ

رکن اسمبلی بسوا راج ریڈی کا چیف منسٹر سدارامیا کو مکتوب
گلبرگہ۔/14ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر بسواراج رایا ریڈی رکن اسمبلی یلبرگہ ضلع کوپل نے چیف منسٹر کرناٹک مسٹر سدرامیا کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک کی ترقی کے ضمن میں ریاستی وزارتی کابینہ کا ایک خصوصی اجلاس گلبرگہ میں منعقد کیا جائے۔ مسٹر رایا ریڈی نے اپنے خط میں اس علاقہ کے تمام وزراء کی کار کردگی پر بھی نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ وزراے نے کوئی اچھا مظاہرہ نہین کیا ہیھ اور عوامی مسائل کی یکسوئی نہیں ہوسکی ہے۔ اس کے علاوہ اس علاقہ میں کوئی بڑے پیمانے کے ترقیاتی کام بھی نہیں ہوئے ہیں۔ مسٹر رایا ریڈی نے کہا ہے کہ تعلیمی نصابوں اور سرکاری ملازمتوں میں اس علاقہ کے عوام کو تحفظات فراہم کرنے کے معاملہ میں بہت سی قانونی رکاوٹیں ہیں۔ کرناٹک ایڈمنسٹریٹیو ٹریبیونل میں بے شمار مقدمات التواء میں پڑے ہوئے ہیں۔ اس سے ہٹ کر علاقہ میں کوئی بڑے پیمانہ کے ترقیاتی کام بھی نہیں دکھائی دیتے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ علاقہ حیدر آباد کرناتک کو دستور ہند کی ترمیم دفعہ 371J کے تحت تعلیمی میدانوں اور روزگار کے معاملہ میں جو تحفطات فراہم کئے گئے ہیں ،ان کے نفاذ کے ضمن میں حائل رکاوٹوں کو ختم کیا جانا چاہئے۔ اس کے علاوہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک سے متعلق جو علاقائی ترقیاتی بورڈ قائم کیا گیا ہے اس کے 600کروڑ روپیوں کے ترقیاتی فنڈس کو بڑھا کر 1000کروڑ روپئے کردئے جانے جائیں۔