یلاریڈی ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے علاقہ دھرماریڈی میں پانچ دن قبل پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید کنٹینر ڈرائیور ننداکشور 77 سالہ حیدرآباد کے ایک خانگی دواخانہ میں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا۔ پانڈیچری سے دہلی جارہا کنیٹنر 31 ڈسمبر کو تیز رفتاری کے ساتھ دھرماریڈی کی شاہراہ پر درخت سے ٹکرا گیا تھا۔ اس حادثہ میں ڈرائیور ننداکشور کلینر کو زخمی ہونے پر یلاریڈی سرکاری دواخانہ میں منتقل کیا گیا تھا جہاں پر ننداکشور کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے حیدرآباد کے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں کل یہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ دھرماریڈی وی آر او انجیا کی شکایت پر کیس درج کرکے سب انسپکٹر مسٹر ستیش ریڈی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔