یلاریڈی /15 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی مستقر سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ رمیش علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ سب انسپکٹر ناگراج کی تفصیلات کے مطابق اس م اہ کی 4 کو رمیش اپنی بیوی سواپنا ، بیٹا ہرشاوردھن کے ساتھ مل کر منڈل میں گنیش مورتی کے درشن کیلئے گیا اور رات دیر گئے گھر واپس آئے ۔ اس موقع پر سواپنا دودھ گرم کرنے کی غڑض سے گیاس اسٹو پر دودھ رکھ کر اسٹو سلگایا ۔ اس سے قبل ہی گیاس خارج ہوکر کمرہ باورچی خانہ میں بھرچکا تھا ۔ سلگانے پر ایک دم اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ اس حادثہ میں رمیش ، سواپنا ، ہرشاوردھن کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ فوری مقامی لوگوں نے آگ بجھاکر انہیں علاج کیلئے ضلع کے دواخانہ کو منتقل کیا ۔ جہاں حالت نازک ہونے پر نہیں گاندھی دواخانہ سکندرآباد بھیج دیا گیا ۔ جہاں علاج کے دوران رمیش جانبر نہ ہوسکا ۔ سواپنا کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ نعش کا پنچنامہ کرکے تاڑوائی منڈل کو بھیج دیا گیا ۔