حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) علاج کیلئے رقم نہ ہونے پر پریشان سڑک حادثہ میں زخمی ایک لڑکی فوت ہوگئی ۔ یہ واقعہ پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں پیش آیا ۔ جہاں 13 سالہ شبانہ بیگم آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شبانہ بیگم 22 فروری کے دن زخمی ہوگئی تھی جب وہ آٹو میں سفر کر رہی تھی کہ آٹو آر ٹی سی بس سے ٹکرا گیا تھا ۔ شبانہ بیگم اپنے رشتہ داروں کے یہاں رہتی تھی ۔ لڑکی کے والدین نہیں تھے ۔ یہ بات سب انسپکٹر مسٹر سریش نے بتائی 22 فروری کے دن عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں ابتدائی طبی امداد کے بعد لڑکی کو ایکسرے کروالینے اور آرم کا مشورہ دیا گیا ۔
تاہم لڑکی شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھی اور علاج کروانے سے قاصر تھی اور اس نے اپنی بیماری اور زخموں کو نظر انداز کردیا اور اس کی مجبوری اس کی موت کا سبب بن گئی ۔ پولیس چندرائن گٹہ کے مطابق حادثہ کے وقت لڑکی کے بائیں پیر کے گھنٹے اور سر پر زخم آئے تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔